بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قربانی کے جانور 'زیادہ' لیں یا 'عمدہ' لیں؟

سوال

 دو خوب صورت جانور کے برابر پیسوں سے ایک بہت خوب صورت اور بڑا جانور خریدنا کیسا ہے؟

جواب

قربانی کے دنوں میں اللہ کے نزدیک سب سے محبوب عبادت قربانی کے جانوروں کا خون بہانا ہے؛ جتنے زیادہ جانوروں کی قربانی ہوگی، اتنا اللہ کا قرب نصیب ہوگا اور یہی زیادہ افضل ہے، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں دو خوب صورت اور صحت مند جانور قربان کرنا جن میں قربانی کی شرائط مکمل ہوں، ایک خوب صورت جانور قربان کرنے سے افضل ہوگا۔ البتہ اگر اس قیمت میں دو ایسے جانور آئیں جن میں قربانی کی شرائط مکمل نہ ہوں، یا کم زور جانور ہوں تو پھر ایک صحت مند خوب صورت جانور بہتر ہوگا۔

الفتاوى الهندية (5 / 295):
"اشترى الأضحية بثلاثين درهمًا الشاتان أفضل من واحدة، بخلاف ما إذا اشترى بعشرين حيث كانت الواحدة أفضل؛ لأنه يوجد بثلاثين درهمًا شاتان على ما يجب من إكمال الأضحية في السن والكبر، ولايوجد بعشرين حتى لو وجد كان شراء الشاتين أفضل، ولو لم يوجد بثلاثين كان شراء الواحدة أفضل، كذا في الفتاوى الكبرى".
 فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144111201875
تاریخ22-07-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں