کیا ذی الحجہ کے تمام روزے رکھنا ضروری ہے
سوال
ذو الحجہ کی یکم سے 9 تاریخ تک جو روزے رکھے جاتے ہیں، کیا یہ روزے کم بھی رکھ سکتے ہیں اور ترتیب کیا ہوگی اور کم سے کم کتنے رکھ سکتے ہیں ؟
جواب
ذوالحجہ کے نو روزے طاقت اور استطاعت کے مطابق جتنے رکھنا چاہیں رکھ سکتے ہیں مسلسل نو روزے بھی رکھ سکتے ہیں اور اس سے کم بھی رکھنا دررست ہے اس میں کوئی خاص ترتیب ضروری نہیں ۔البتہ نو ذو الحجہ کے روزے کی فضیلت بہت زیادہ ہے اس لیے اس کا اہتمام کرلینے چاہیے ۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

