بھائی کی موجودگی میں بھتیجے وارث نہیں ہوں گے
سوال
چار بھائی ہیں، ان میں سے ایک کا انتقال ہو گیا ہے اس کے بیٹے موجود ہیں ابھی دوسرےکا انتقال ہوا اور دوسرے کے بیٹے نہیں ہیں آیا پہلے والے کے بیٹوں کو حصہ ملے گا یا نہیں؟
جواب
بصورتِ مسئولہ پہلے بھائی ( جس کا پہلے انتقال ہوا) کے بیٹوں کا دوسرے بھائی ( جس کا ابھی انتقال ہوا) کی میراث میں شرعًا حق نہیں ہے؛ کیوں کہ میت کے بھائی زندہ ہیں، بھائی زندہ ہونے کی صورت میں بھتیجے کو حصہ نہیں ملتا، میراث کی تقسیم کا تفصیلی طریقہ کار معلوم کرنے کے لئے ورثا ء کی تفصیل ارسال فرمائیں ۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

