بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ایک تولہ سونا اور کچھ نقدی ہونے کی صورت میں قربانی اور زکوة کا حکم

سوال

اگر ایک فرد کے پاس صرف ایک تولہ سونا ہے اور ساتھ میں نقد رقم صرف 10 روپے ہیں جس پر ابھی سال نہیں گزرا اور کل ملا کر چاندی کے نصاب کو پہنچ جاتا ہے اور ایک دن بعدعیدالاضحیٰ ہے تو کیا اس فرد پر قربانی واجب ہے؟ اور اگر سال گزر جاۓ تو کیا پھر اس پر زکات دینی ہوگی؟

جواب

1۔صورتِ مسئولہ میں اگر یہ رقم  مذکورہ شخص کی ضرورت سے زائد ہے اور عید الاضحیٰ کے دنوں میں اس کے پاس سونا اور ضرورت سے زائد یہ رقم موجود ہو تو  اس پر قربانی واجب ہوگی۔

ملحوظ رہے کہ قربانی کے وجوب کے لیے مالِ نصاب پر سال گزرنا شرط نہیں، ایام قربانی میں نصابِ زکات کے بقدر مال ملکیت میں ہونا وجوب کے لیے کافی ہے۔

2۔ سال گزرنے پر اگر یہ شخص صاحبِ نصاب ہو تو اس شخص پر زکات ادا کرنا لازم ہوگا۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144111201856
تاریخ21-07-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں