بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

رشتہ کے لیے وظیفہ

سوال

میں نکاح کرنا چاہتا ہوں،  لیکن اس کے لیے  اسباب اور وسائل میسر نہیں ہیں،  کچھ وظیفہ بتادیں کہ جلد سے جلد وسائل (کاروبار وغیرہ)پیدا ہو جائیں!

جواب

درج ذیل دو وظائف میں سے کوئی ایک وظیفہ کرلیں: 

1۔  عشاء کی نماز کے بعد 1400 مرتبہ " يَا وَدُوْدُ" پڑھ کر دعا کیا کریں۔ (چالیس دن تک یہ عمل کریں)۔

2۔  سورہ طلاق کی درج ذیل آیات روزانہ 41 مرتبہ پڑھ کر دعا کریں۔ (یہ عمل بھی عشاء کی نماز کے بعد چالیس دن تک کریں) 

"وَمَنْ يَّتَّقِ اللهَ يَجْعَلْ لَّه مَخْرَجًا وَّيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ  لَا يَحْتَسِبْ ، وَمَنْ يَّتْوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسْبُه ، إِنَّ اللهَ بَالِغُ أمْرِه" 

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144111201849
تاریخ21-07-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں