جانور خرید کر قربان نہ کر سکا تو کیا حکم ہے؟
سوال
کسی شخص نے قربانی کا جانور خریدا اور قربانی نہیں کی تو اس کا کیا حکم ہے ؟
جواب
اگر کسی شخص نے قربانی کا جانور خرید لیا ہو اور اس کو قربان نہ کر سکا ہو تو ایسے شخص کے لئے حکم یہ ہے کہ وہ زندہ جانور صدقہ کر دے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 321)
إذا أوجب شاة بعينها أو اشتراها ليضحي بها فمضت أيام النحر قبل أن يذبحها تصدق بها حية، ولا يأكل من لحمها لأنه انتقل الواجب من إراقة الدم إلى التصدق
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144111201799
تاریخ21-07-2020

