ماں کے انتقال کے بعد سوتیلا باپ محرم رہے گا
سوال
ماں کے انتقال کے بعد سوتیلے باپ کے گھر بیٹی کا رہنا کیسا ہے؟ کیا باپ اس کا ابھی بھی محرم ہے؟
جواب
سوتیلا باپ لڑکی کے لیے ہمیشہ کے لیے محرم ہے، اور بیٹی کے لیے سوتیلے والد کے گھر رہنے میں شرعًا حرج نہیں، البتہ اگر لڑکی جوان ہو اور اسے وہاں اطمینان نہ ہو تو وہاں سے کسی اور محرم رشتے دار کے گھر منتقل ہوجائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144111201797
تاریخ21-07-2020

