بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مدرسہ کو آئسولیشن سینٹر میں تبدیل کرنا

سوال

کیا مدرسہ کو آئسولیشن سینٹر میں ضرورت کی وجہ سے تبدیل کرسکتے ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ جس جگہ کو واقف نے کسی خاص مقصد کے لیے وقف کیا ہو، اس کی اجازت کے بغیر اسے دوسرے مقصد میں استعمال نہیں کرسکتے؛ لہذا مدرسے کو آئسولیشن سینٹر میں تبدیل نہیں کرسکتے۔ 

شامی میں ہے:

"شرط الواقف كنص الشارع". (۴/ ۳۳۶، سعید) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144111201774
تاریخ20-07-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں