کیا قیمتی موبائل کی وجہ سے قربانی لازم ہو گی؟
سوال
قیمتی موبائل پر قربانی ہے یا نہیں؟ جو استعمال میں بھی ہو۔
جواب
قربانی کے نصاب میں ان اشیاء کو شامل کیا جاتا ہے جو انسان کی ضروریات اور استعمال سے زائد ہو، اگر کوئی چیز ایسی ہے جو کسی کے استعمال میں آتی ہو ایسی چیز کو قربانی کے نصاب میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
الفتاوى الهندية (1/ 191):
"وهي واجبة على الحر المسلم المالك لمقدار النصاب فاضلاً عن حوائجه الأصلية، كذا في الاختيار شرح المختار، ولايعتبر فيه وصف النماء، ويتعلق بهذا النصاب وجوب الأضحية، ووجوب نفقة الأقارب، هكذا في فتاوى قاضي خان".
فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

