بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

پرانی مسجد کے نچلے حصے کو وضو خانہ میں تبدیل کرنا

سوال

پرانی مسجد کے نیچے وضو خانہ بنا نا چاہتے ہیں، اس کا شرعی حکم کیا ہے?

جواب

جو جگہ ایک دفعہ  شرعی مسجد  کی حدود میں داخل ہوجائے وہ جگہ قیامت تک مسجد کے حکم میں ہی رہتی ہے،کسی کو اس کی حیثیت تبدیل کرنے کا اختیار نہیں ہے اور شرعی مسجد کی حدود میں وضو خانہ  بنانا جائز نہیں ہے، اس لیے توسیع کرتے وقت  بھی اس جگہ کو نماز کے لیے مختص کرنا لازم ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144111201744
تاریخ20-07-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں