قربانی کے جانور کی بازار کے ٹیکس کی رسید نہ کٹانے کی صورت میں قربانی کا حکم
سوال
بازاری ٹیکس کی رسید کٹائے بغیر خرید شدہ جانور کی قربانی کرنا جائز ہے یا نہیں ؟
جواب
اگر ٹیکس حکومت یا اس کے مجاز ادارے کی طرف سے ہو اور بقدرِ ضرورت ہو اور اس کی وصولی کا طریقہ مناسب ہو اوروصول کردہ ٹیکس کی رقم کو ملک و ملت کی واقعی ضرورتوں اور مصلحتوں پر صرف کیاجائے تو وہ ٹیکس ادا کرنا جائز انتظامی حکم ہے البتہ مذکورہ صورت میں جانور کی قربانی جائز ہوجائے گی ۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144111201697
تاریخ19-07-2020

