زکات کے مال سے قربانی کرنا
سوال
کیا زکاۃ کے مال سے قربانی کرا سکتے ہیں؟ اگر نہیں کراسکتے ہیں تو کیوں نہیں کرا سکتے ہیں؟
جواب
اگرکسی مستحقِ زکات کو زکات ملی ہو اور وہ اس سے قربانی کرے تو جائز ہے، اور اگر کسی شخص پر زکات واجب ہو اور وہ بجائے زکات دینے کے قربانی کرے تو اس کا زکات کا فریضہ ادا نہ ہوگا، البتہ قربانی ہوجائے گی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144111201691
تاریخ19-07-2020

