علشبہ نام
سوال
علشبہ نام کا مطلب کیا ہے؟
جواب
یہ عربی لفظ نہیں ہے، کافی تلاش کے باوجود کسی عربی لغت میں یہ لفظ نہیں ملا۔ جس لفظ کا معنٰی معلوم نہ ہو، وہ نام نہ رکھنا بہتر ہے، لہٰذا لڑکی کا نام رکھنا ہے تو کسی صحابیہ رضی اللہ عنہا کے نام پر نام رکھ لیجیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144111201677
تاریخ19-07-2020

