بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

b4u کے ساتھ کام کرنا

سوال

b4u کے ساتھ کاروبار کرنا جائز ہے؟

جواب

مذکورہ ادارے کی ویب سائٹ سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق B4U ٹریڈز  نامی ادارہ کرپٹو کرنسی کے ذریعہ بزنس کرتا ہے، کرپٹو کرنسی حکومتِ پاکستان کی جانب سے منظور شدہ نہیں ہے؛  فی الحال اس کرنسی کے جواز و عدمِ جواز پر توقف اختیار کیا گیا ہے، پس جب تک مذکورہ کمپنی کے تمام پہلو  مکمل واضح نہ ہو جائیں، اس وقت تک اجتناب کیا جائے۔

ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:

ڈیجیٹل کرنسی اور ون کوائن (Onecoin) کمپنی کا کاروبار!

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144111201676
تاریخ19-07-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں