غصہ پر قابو پانے کے لیے وظیفہ
سوال
مجھے غصے بہت زیادہ آتا ہے اور میں جذباتی بھی زیادہ ہوں ، مہربانی فرماکر ایسا کوئی وظیفہ بتاديں كه جس سے مجھے غصہ بھی نہ آئے اور میرے جذبات بھی کم ہو جائيں!
جواب
رسول اللہ ﷺ کے اخلاق کا مطالعہ شروع کریں اور پھر یہ عقیدہ رکھیں کہ اللہ تعالیٰ نے اہلِ ایمان کو ان کی سیرت اپنانے کا حکم دیا ہے اور درود شریف پڑھنے کا اہتمام رکھیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144111201641
تاریخ19-07-2020

