بیوہ تین بیٹے اور چار بیٹیوں میں ترکہ کی تقسیم
سوال
ایک صاحب نے انتقال کے بعد 7 مرلہ کا گھر چھوڑا، جس کی کل مالیت 3 کروڑ 50 لاکھ ہے تقریباً، ورثاء میں ایک بیوہ اور 3 بیٹے اور 4 بیٹیاں ہیں، تقسیم کا طریقہ کار بتا دیں!
جواب
صورتِ مسئولہ میں مرحوم کے کل ترکہ کو 80 حصوں میں تقسیم کرکے 10 حصے بیوہ کو، 14 حصے ہر ایک بیٹے کو اور 7 حصے ہر ایک بیٹی کو ملیں گے۔
یعنی سو روپے میں سے ساڑھے بارہ روپے بیوہ کو، ساڑھے سترہ روپے ہر ایک بیٹے کو، اور 8 عشاریہ 75 روپے ہر ایک بیٹی کو ملیں گے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

