رضاعی بھائی کے ماموں سے نکاح کا حکم
سوال
میری بیوی نے اپنے بھانجے کے بیٹے کو دودھ پلایا ہے، جس کو دودھ پلایا ہے، اس کے ماموں سے میری بچی کا نکاح ہو سکتا ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں آپ کے رضاعی بیٹے کے ماموں سے آپ کی بیٹی کا نکاح کرنا جائز ہے، بشرطیکہ آپ کی بیٹی نے اپنے رضاعی بھائی کی ماں کا دودھ نہ پیا ہو۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144111201629
تاریخ18-07-2020

