فیصل بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھلوانا
سوال
مجھے فیصل بینک کی سیونگ اکاؤنٹ کے بارے میں کنفرم کرنا ہے، آیا یہ شرعی اصولوں پر ہی منافع دیتے ہیں، جیسا کہ بینک اسلامی اور میزان کے بارے میں فتویٰ ہے؟
جواب
فیصل بینک ہو یا کوئی بھی کنوینشنل یا مروجہ اسلامک بینک، اس میں سیونگ اکاؤنٹ کھلوانا جائز نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144111201628
تاریخ18-07-2020

