قربانی کی بکری کے کان میں سوراخ ہونا
سوال
کیا ایسی بکری کی قربانی جائز ہے جس کے کان میں مصنوعی طریقے سے سوراخ کیا گیا ہو ؟. جبکہ سوراخ کا سائز 5 روپے کے سکے کے برابر ہے۔
جواب
قربانی کے جانور کا کان اگر ایک تہائی سے کم کٹا ہوا ہے تو اس کی قربانی جائز ہے،البتہ جان بوجھ کر ایسے عمل سے جانور کو تکلیف ہوتی ہے اس لئے اس سے پرہیز کرنا چاہئے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
وفی الجامع انه اذا کان ذهب الثلث او اقل جاز وان کان اکثر لا یجوز،والصحیح ان الثلث وما دونه قلیل وما زاد علیه کثیر وعلیه الفتوی۔(ج:5، ص:298۔ط:رشیدیه) فقط واللہ اعلم۔
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

