کم قیمت میں خریدا سونا موجودہ قیمت پر فروخت کرنا
سوال
زید نے 10 تولہ سونا خریدا جب سونا سستا تھا اور بیچنے کی نیت سے خریدا کہ اب جب سونے کی قیمت زیادہ ہے، تو اسے بیج کرمنافع کمانا کیسا ہے؟ کیا یہ منافع حاصل کرنا زید کے لیے جائز ہوگا؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں سونا فروخت کرکے منافع حاصل کرنا جائز ہے، بشرطیکہ سودا نقد ہو، کیوں کہ سونے میں ادھار سودا سود ہونے کی وجہ سے حرام ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144111201600
تاریخ18-07-2020

