بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا جانور صدقہ کرنے سے عقیقہ ہوجائے گا؟

سوال

کیا عقیقہ کے جانور کو مدرسہ میں صدقہ کردینے سے عقیقہ ادا ہو جائےگا؟

جواب

عقیقے کے لیے جانور کا ذبح ہونا ضروری ہے، صرف جانور صدقہ کرنے سے عقیقہ نہیں ہوگا جب تک اسے ذبح نہ کرلیا جائے؛ لہٰذا اگر مدرسے میں جانور عقیقے کی نیت سے دیا جائے، اور وہاں اسے ذبح کردیا جائے تو عقیقہ ادا ہوجائے گا۔

الفتاوى الهندية (5 / 362):

"لعقيقة عن الغلام وعن الجارية وهي ذبح شاة في سابع".

فقط و الله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144111201564
تاریخ17-07-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں