بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دوسری بیوی کی بہن سے پہلی بیوی کے بیٹے کے نکاح کا حکم / والد کی دوسری بیوی کی بہن سے شادی کا حکم

سوال

ایک عورت نے جس مرد سے شادی کی، اس شوہر کا پہلی بیوی سے ایک بیٹا ہے،  کیا وہ عورت اپنے شوہر کے بیٹے سے اپنی بہن کا رشتہ کروا سکتی ہے جو اب اس لڑکے کی سوتیلی خالہ ہوتی ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں آدمی کی دوسری بیوی کی بہن سے اس آدمی کی پہلی بیوی کے بیٹے کا نکاح جائز ہے۔

الفتاوى الهندية (1 / 277):

"لا بأس بأن يتزوج الرجل امرأةً ويتزوج ابنه ابنتها أو أمها، كذا في محيط السرخسي."

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144111201560
تاریخ17-07-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں