ایامِ تشریق میں فوت شدہ نماز بعد میں قضا کرتے وقت تکبیرِ تشریق کا حکم
سوال
کسی شخص کی نماز قضا ہو گئی ایامِ تشریق میں، پھر اس نے ایامِ تشریق کے بعد اس نماز کی قضا کی تو کیا قضا نماز کے بعد تکبیر تشریق پڑھے گا؟
جواب
ایامِ تشریق میں فوت شدہ نماز ایامِ تشریق گزرنے کے بعد قضا کی گئی تو تکبیرات نہیں پڑھی جائیں گی۔ جیساکہ "فتاوی ہندیہ" میں ہے:
"ومن نسي صلاةً من أيام التشريق فذكرها في أيام التشريق من تلك السنة قضاها و كبرها، كذا في الخلاصة". (١/ ١٥٢، ط: رشيدية)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144111201557
تاریخ17-07-2020

