بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

5 سال علیحدگی کے بعد طلاق ہوئی تو عدت کا حکم

سوال

 اگر عورت 5سال سے شوہر سے الگ ہو اور اس کے بعد طلاق ہو جائے تو عدت کا کیا حکم ہے ؟اور عدت پوری کرنا کتنا ضروری ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں طلاق کے بعد عدت شروع ہوگی،  عدت میں بیٹھنا واجب ہے اور عدت میں شرعی پابندیوں کا خیال نہ رکھنا  گناہ ہے۔ 

الفتاوى الهندية (1 / 532):

"ابتداء العدة في الطلاق عقيب الطلاق، وفي الوفاة عقيب الوفاة، فإن لم تعلم بالطلاق أو الوفاة حتى مضت مدة العدة فقد انقضت عدتها، كذا في الهداية".

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144111201550
تاریخ17-07-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں