کھانے کے بعد کی مسنون دعا
سوال
کھانے کے بعد کی مسنون دعا کیا ہے؟
جواب
کھانا کھانے کے بعد شکر کے طور پر احادیث میں مختلف مسنون دعائیں وارد ہیں، جن میں سے معروف ومشہور دعا یہ ہے:
'' الحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مُسْلِمِينَ ''
ترجمہ:
تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں ، جس نے ہمیں کھلایا ، پلایااور ہمیں مسلمان بنایا۔ (ترمذی ، ابوداود)۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144111201483
تاریخ16-07-2020

