’’صائم‘‘ نام کا معنیٰ اور رکھنے کا حکم
سوال
صائم نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
"صائم" کے معنی ’’رکنے والا‘‘ اور ’’بچنے والا‘‘ کے آتے ہیں، روزہ دار کو بھی ’’صائم‘‘ کہتے ہیں؛ کیوں کہ وہ روزہ کے دوران کھانے، پینے اور ازدواجی تعلق قائم کرنے سے رکا رہتا ہے۔ اس معنیٰ کے اعتبار سے ’’صائم‘‘ نام رکھنا درست ہے۔
القاموس المحيط (ص: 1131):
"صام صومًا وصيامًا واصطام: أمسك عن الطعام والشراب والكلام والنكاح والسير، وهو صائم وصومان وصوم.
ج: صوام وصيام وصوم وصيم وصيم وصيام وصيامى".
فقط و الله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

