بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عورت کا مسجد کی صفائی کرنے کا حکم

سوال

کیا مسجد کی صفائی کے لیے عورت مسجد جاسکتی ہے?

جواب

مسجد کی صفائی کرنا سعادت کا کام ہے، لہذا اگر بے پردگی وغیرہ کی قباحت نہ ہوتو عورت پاکی کے ایام میں مسجد کی صفائی کے لیے جاسکتی ہے، کتبِ حدیث میں موجود ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے دور میں ایک خاتون مسجدِ نبوی کی صفائی کیا کرتی تھیں ۔

فتاوی رحیمیہ میں ہے:

’’بے پردگی وغیرہ کوئی قباحت نہ ہو تو عورت مسجد کی صفائی کی سعادت حاصل کر سکتی ہے ‘‘۔فقط و  ﷲ اعلم بالصواب ۔(ص:118ج 9،احکام المساجد والمدارس ط: دارالاشاعت) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144111201439
تاریخ16-07-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں