کس بینک میں پرافٹ اینڈ لاس (نفع و نقصان کے احتمال پر مشتمل) اکاؤنٹ کھولنا جائز ہے؟
سوال
کون سے بینک میں پروفٹ اینڈ لاس اکاؤنٹ کھولنا جائز ہے؟
جواب
تاحال کوئی بھی ایسا بینک نہیں ہے جس کے مالی معاملات میں تمام شرعی احکام پر عمل کیا جاتا ہو، اس لیے فی الحال کسی بھی بینک میں پرافٹ اینڈ لاس (نفع و نقصان کے احتمال پر مشتمل) اکاؤنٹ کھولنا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144111201429
تاریخ15-07-2020

