صلہ نام رکھنا
سوال
کیا بیٹی کا نام "صلہ" رکھ لیں؟ یا "ثنایا"؟ یہ کیسے نام ہیں؟
جواب
"صلہ" کا معنی ہے: جوڑنا۔ یہ نام رکھنا درست ہے۔
"ثنایا" یہ ثنیہ کی جمع ہے، اس کا معنی ہے۔ سامنے والے چار دانت یا پہاڑی راستہ۔ یہ نام رکھنا مناسب نہیں۔
| ثَنِيَّةُ [عام] | (اسم) - سامنے والے چار دانتوں میں سے ایک (جو دواوپرہوتے ہیں اوردو نیچے ) (2) پہاڑی راستہ ۔ |
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144111201424
تاریخ15-07-2020

