بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ایک بکری میں قربانی اور عقیقہ دونوں کی نیت کرنے کا حکم

سوال

کیا ایک بکری میں قربانی اور عقیقہ دونو ں کی نیت کی جا سکتی ہے یا نہیں؟

جواب

قربانی کے چھوٹے جانور (بکرا، بکری، دنبہ وغیرہ) میں قربانی اور عقیقہ دونوں کی نیت کرنا درست نہیں ہے، یا تو صرف قربانی کی نیت کی جائے یا پھر صرف عقیقہ کی نیت کی جاسکتی ہے۔

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (5/ 70):

"وأما قدره فلايجوز الشاة والمعز إلا عن واحد وإن كانت عظيمةً سمينةً تساوي شاتين مما يجوز أن يضحى بهما؛ لأن القياس في الإبل والبقر أن لا يجوز فيهما الاشتراك؛ لأن القربة في هذا الباب إراقة الدم وأنها لا تحتمل التجزئة؛ لأنها ذبح واحد، وإنما عرفنا جواز ذلك بالخبر فبقي الأمر في الغنم على أصل القياس". فقط و الله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144111201367
تاریخ14-07-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں