جانورجس کے دانت کسی وجہ سے تھوڑے بھت ہلتے ھوں اس کی قربانی
سوال
وہ جانورجس کے دانت کسی وجہ سے تھوڑے بہت ہلتے ہوں۔لیکن وہ گھاس وغیرٹھیک طرح کھاتاہے۔کیااسکی قربانی جائزہے؟
جواب
جس جانور کے دانت ہل رہے ہوں یا گرگئے ہیں لیکن وہ چارہ اورگھاس وغیرہ کھا سکتا ہو تو اس کی قربانی جائز ہے۔ جیساکہ ''فتاوی ہندیہ'' میں ہے:
''و أما الهتماء وهي التي لا أسنان لها، فإن كانت ترعی و تعلف جازت و إلا فلا''. (٥/ ٢٩٨، ط: رشيدية) فقط والله اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144111201240
تاریخ13-07-2020

