بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دوتولہ سونےپر قربانی کا حکم

سوال

اگر کسی کی اہلیہ کے پاس2 تولہ سونےکا زیور ہو تو کیا اس پر قربانی واجب ہے؟

جواب

اگر کسی عورت کے پاس ایک یا دوتولہ(یا ساڑھے سات تولہ سے کم) سونا ہو ، چاندی یا مالِ تجارت موجود نہ ہو ، اور نقد رقم بھی صرف ذاتی ضرورت کے لیے آتی ہو اور خرچ ہوجاتی ہو ،جمع نہ ہو تو اس صورت میں مذکورہ عورت پر قربانی لازم نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144111201220
تاریخ12-07-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں