عیدین کی نماز میں زائد تکبیرات کی تعداد
سوال
عیدین کی نماز میں کتنی زائد تکبیرات کہی جاتی ہیں؟
جواب
عیدین کی نماز میں چھ زائد تکبیریں کہی جاتی ہیں، تین پہلی رکعت میں (ثناء کے بعد قراءت شروع کرنے سے پہلے) اور تین دوسری رکعت میں (قراءت کے بعد رکوع سے پہلے)۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 172):
(ويصلي الإمام بهم ركعتين مثنيًا قبل الزوائد، وهي ثلاث تكبيرات في كل ركعة).
فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144111201202
تاریخ12-07-2020

