آہل / آحل نام رکھنے کا حکم
سوال
آہل، آحل نام رکھنا کیسا ہے؟ اس کے کیا معنی ہیں؟
جواب
" آہِل" کا معنی ہے: مانوس، کنبہ دار۔ (القاموس الوحید، المادہ: ا، ہ، ل، ص:140، ط:ادارۃ الاسلامیات)
" آحل" یہ لفظ کسی لغت میں نہیں ملا۔
لہذا "آہل" (ہاء کے ساتھ) نام رکھنا تو درست ہے، البتہ لفظ "آحل" مجہول المعنی ہونے کی وجہ سے کسی کا نام رکھنا درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144111201194
تاریخ12-07-2020

