قربانی کا جانور قسطوں پر خریدنا
سوال
قربانی کا جانور قسطوں پر لینا شرعا کیسا ہے؟
جواب
جس جانور کے آپ مالک ہیں اس کی قربانی جائز ہے، خواہ آپ نے نقد قیمت پر خریدا ہو، خواہ اُدھار پر، خواہ قسطوں پر۔
وفي درر الحكام في شرح مجلة الأحكام:
(المادة 245) البيع مع تأجيل الثمن وتقسيطه صحيح(1/ 227ط: دار الجيل) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144111201187
تاریخ12-07-2020

