قیصر کے معنی
سوال
قیصر کے کیا معنی ہے؟
جواب
''قیصر '' روم کے بادشاہوں کا لقب رہاہے۔ اصل میں اس کا معنیٰ ہے: وہ بچہ جو ابھی اپنی ماں کے پیٹ میں ہی ہو اور اس کی ماں مر جائے۔ بہرحال نام رکھنے میں انبیاء کرام اور صحابہ رضوان اللہ علیہم کے ناموں کو یا اچھے معانی والے (عربی) ناموں کو اختیار کرنا چاہیے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144111201177
تاریخ12-07-2020

