بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جانور نے اپنی ماں سے یا بہن سے جفتی کر لی

سوال

کسی جانور نے اپنی ماں سے یا بہن سے جفتی کر لی تو اس سے پیدا ہونے والے بچے کی قربانی میں شرعاً کوئی حرج تو نہیں ہے؟

جواب

جانور نے اپنی ماں سے یا بہن سے جفتی کر لی تو اس سے پیدا ہونے والے بچے کی قربانی میں شرعاً کوئی حرج نہیں ہے،اس لئے کہ جانور احکام شریعت کے مکلف ہی نہیں ہیں،لہذا اگر اس کے علاوہ جانور میں کوئی عیب نہیں ہے ،تو مذکورہ جانور کی قربانی جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144111201162
تاریخ11-07-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں