بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مسجد کی دکان کا کرایہ کسی محتاج کو دینے کا حکم

سوال

مسجد کی دکان کے کرائے کو کسی محتاج پر خرچ کرنا جائز ہے؟

جواب

مسجد کی مملوکہ دکان کا کرایہ صرف مسجد کی ضروریات پر ہی خرچ کرنا لازم ہے، مسجد کی دکان کا کرایہ مسجد کے مصالح سے صرف نظر کرتے ہوئے کسی غریب یا محتاج کو دینا جائز نہیں ہے؛ کیوں کہ ایسا کرنا واقف کی غرض کے خلاف ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4/ 433):

"قولهم: شرط الواقف كنص الشارع أي في المفهوم والدلالة".

فقط و الله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144111201152
تاریخ11-07-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں