صلی اللہ علیہ وسلم پڑھنا بہتر ہے یا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھنا
سوال
کیا صلی اللہ علیہ وسلم پڑھنا مستند ہے یا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم؟
جواب
دونوں طرح درود پڑھنا جائز ہے، پہلے جملہ میں صرف آپ ﷺ پر درود اور سلام ہے اور دوسرے جملہ میں آپ ﷺ کے ساتھ تبعًا آپ ﷺ کی آل پر بھی درود وسلام ہے، اس لیے دوسرا جملہ زیادہ جامع اور بہتر ہے، رسول اللہ ﷺ نے درودِ ابراہیمی میں خود ہمیں آپ ﷺ اور آپ کی آل پر درود پڑھنا سکھایا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144111201148
تاریخ11-07-2020

