سجدۂ تلاوت کرنے والے کے سامنے سے گزرنا
سوال
سجدۂ تلاوت کرنے والے کے سامنے سے گزرنا کیسا ہے؟
جواب
سامنے سے گزرنے کی وعید عام نمازوں کے لیے ہے؛ لہذا سجدۂ تلاوت کرنے والے کے سامنے سے گزرنے والا اس وعید کا مصداق نہیں ہوگا۔
احسن الفتاوی میں ہے:
’’سامنے سے گزرنے کی ممانعت عام نمازوں کے لیے ہے‘‘۔ (ج۴ / ص۲۳۹)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144111200984
تاریخ09-07-2020

