بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نمازِ جنازہ میں ثناء کے ساتھ سورہ فاتحہ بھی پڑھ لی

سوال

امام نے نمازِ  جنازہ میں پہلی تکبیر کے بعد نماز والی ثناء کے ساتھ سورہ فاتحہ پڑھ لی، دوسری تکبیر کے بعد درود شریف پڑھ لیا اور تیسری تکبیر کے بعد بالغ آدمی کی نماز جنازہ والی دعا پڑھ لی۔کیا اس طرح کرنے سے نماز جنازہ ہوگئی؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں جنازہ کی نماز ہوگئی۔ البتہ نمازِ جنازہ میں چوں کہ تلاوت نہیں ہے، اس لیے پہلی تکبیر کے بعد سورہ فاتحہ کو بطورِ تلاوت پڑھنا درست نہیں ہے۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144111200949
تاریخ08-07-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں