بال چبھنے کی وجہ سے داڑھی کے بال کم کرانا
سوال
داڑھی ہر طرف سے ایک مٹھی ہونا ضروری ہے؟ اگر تھوڑی کے نیچے اور گلے کی ہڈی سے اوپر کے بال گلے یا سینے میں چبھتے ہوں تو کچھ کاٹنے کی اجازت ہے؟
جواب
واضح رہے کہ کانوں کے پاس جہاں سے جبڑے کی ہڈی شروع ہوتی ہے یہاں سے داڑھی کی ابتدا ہے اور پورا جبڑا داڑھی کی حد میں شامل ہے۔
صورتِ مسئولہ میں تھوڑی اور جبڑے کی ہڈی کے بالوں کے علاوہ بالوں کو کاٹنا اور اس کا خط بنوانا جائز ہے، لیکن داڑھی کی حد میں شامل بالوں کو ایک مٹھی سے کم کرانا جائز نہیں ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6 / 407):
"ولا بأس بنتف الشيب، وأخذ أطراف اللحية والسنة فيها القبضة."
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 418):
"لا بأس بأخذ أطراف اللحية إذا طالت."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

