اگر کسی کاروبار سے کسی کو تکلیف ہو تو اس کا حکم
سوال
اگر کسی کاروبار سے لوگوں کو تکلیف، اذیت اور مالی نقصان پہنچے ایسا کاروبار کرنا شرعًا کیسا ہے؟
جواب
آپ کا سوال مبہم ہے، کاروبار کیا ہے؟ اور لوگوں کو اس سے کیا تکلیف لاحق ہے؟ اس کی وضاحت کے بغیر متعینہ جواب دینا مشکل ہے، البتہ اصولی جواب یہ ہے کہ صورتِ مسئولہ میں اگر وہ کاروبار حلال ہے تو اس کی کمائی حلال ہوگی، لیکن مکروہ ہوگی اور لوگوں کو تکلیف دینے کی وجہ سے ایسا شخص گناہ گار ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144111200877
تاریخ07-07-2020

