بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عدت کے دوران دیور سے پردہ کا حکم

سوال

کیا ایک معمر بیوہ کو دورانِ عدت اپنے دیور وغیرہ سے پردہ کرنا ہے، جن سے وہ پہلے پردہ نہ کرتی ہو؟

جواب

پردہ صرف عدت کے ساتھ خاص نہیں ہے، بلکہ عورت کے لیے نا محرم مردوں سے پردہ کرنا ہر حال میں ضروری ہے، چاہے عدت میں ہو یا عام حالت میں ہو، لہٰذا سوال میں مذکورہ معمر بیوہ خاتون کے لیے اپنے دیور سے عدت کے دوران بھی پردہ کرنا ضروری ہے اور عدت کے بعد بھی پردہ کرنا ضروری ہے، کیوں کہ دیور نا محرم ہوتا ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144111200823
تاریخ06-07-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں