سمندر کے کھارے پانی سے وضو و غسل کرنے کا حکم
سوال
کیا سمندر کے کھارے پانی سے وضو یا غسل ہوسکتا ہے، جیسے کہ لوگ کلفٹن یا ہاکس بے کے کھارےپانی سے نہاتے ہیں تو کیا اس پانی سے ان کا غسل یا وضو ہو جائے گا؟ اور اگر نہیں ہوتا تو کیا ان کو میٹھے یا صاف پانی سے غسل کر کے نماز ادا کرنی پڑے گی؟
جواب
میٹھے پانی کی طرح کھارے پانی سے بھی وضو اور غسل ہوجاتا ہے، چنانچہ کھارے پانی سے نہانے کے بعد دوبارہ میٹھے پانی سے وضو یا غسل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 179):
"(يرفع الحدث) مطلقًا (بماء مطلق) هو ما يتبادر عند الإطلاق (كماء سماء وأودية وعيون وآبار وبحار وثلج مذاب)."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

