بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ہتماء جانور(جس کےدانت نہ ہوں) کی قربانی کاحکم

سوال

ہتما جانور(جس کے دانت زیادہ عمر کی وجہ سے ختم ہو گئے ہوں) کی قربا نی کا کیا حکم ہے؟

جواب

جو جانور دانتوں کے بغیر چارہ کھانے پر قادر نہ ہوتو اس کی منفعت کامل نہ ہونے کی وجہ سے اس کی قربانی درست نہیں ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"و أما الهتماء وهي التي لا أسنان لها، فإن كانت ترعی و تعلف جازت و إلا فلا."

(٥/ ٢٩٨، ط: رشيدية)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144111200794
تاریخ06-07-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں