پرسہ نام کا معنی
سوال
پرسہ کا کیامعنی ہے؟
جواب
"پرسہ" اسم ہے اور فارسی زبان کا لفظ ہے۔ اس کے معنٰی ماتم پرسی اور تعزیت کے ہیں۔ (فیروز اللغات)
سوال سے مطلوب اگر یہ ہے کہ "پرسہ" نام رکھنا کیسا ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ نام نہ رکھا جائے، کسی صحابیہ رضی اللہ عنہا کے نام پر یا اچھے معنٰی والا عربی نام رکھ لیجیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144111200752
تاریخ05-07-2020

