بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اسٹنگ بوتل کا پینا

سوال

اسٹنگ  بوتل میں کیفین کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے پیتے ہی راحت اور سکون ملتا ہے، اس کا پینا جائز ہے کے نہیں؟

جواب

مذکورہ اسٹنگ   بوتل جس میں کیفین کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے فوری سکون حاصل ہوتاہے، اگر اس کے پینے سے نشہ نہیں آتا اور اس میں کوئی حرام چیز شامل نہیں ہے تو اس کا پینا جائز ہے ۔

البتہ اس طرح کی انرجی ڈرنکس بسا اوقات صحت کے لیے مضر ہوسکتی ہیں، لہذا اس سلسلے میں طبی ماہرین کی رائے ملحوظ رکھنی چاہیے۔

حدیث شریف میں ہے:

"قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «نهيتكم عن النبيذ إلا في سقاء، فاشربوا في الأسقية كلها، ولاتشربوا مسكرًا»". (صحیح مسلم (3/ 1584)

شامی میں ہے:

" وصرح في التحرير بأن المختار أن الأصل الإباحة عند الجمهور من الحنفية والشافعية اهـ".  (رد المحتار1/ 105ط:سعيد) فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144111200739
تاریخ05-07-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں