بانجھ پن کے علاج کے لیے خاتون کی شرم گاہ میں ہاتھ ڈالنا
سوال
بانجھ پن کے علاج کے لیے ڈاکٹر کا عورت کے فرج میں ہاتھ ڈالنے کا حکم کیا ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ عذر ایسا نہیں کہ اس کی وجہ سے کسی کے سامنے (خواہ معالج خاتون ہو) ستر کھولنے کی اجازت ہو، لہذا اس عمل سے اجتناب کیا جائے، (مرد ڈاکٹر کے سامنے مذکورہ غرض کے لیے ستر کھولنے کی قطعاً اجازت نہیں ہوگی)۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144111200690
تاریخ04-07-2020

