بیٹا اور بیٹی کا حصہ
سوال
وراثت میں بیٹا اور بیٹی کا کیا حصہ ہے؟ براہ کرم نصاب بتا دیں!
جواب
وراثت میں بیٹے کا حصہ بیٹی کی بہ نسبت دوگنا ہوتا ہے یعنی جتنا حصہ بیٹی کو ملے گا اس کا دوگنا بیٹے کو ملے گا۔ مثلاً اگر ورثہ میں صرف دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہوں، تو کل ترکے کو سات برابر حصوں میں تقسیم کرکے ایک ایک حصہ بیٹی کو اور دو دو حصے ہر ایک بیٹے کو دیں گے۔
اللہ تعالی کا ارشاد ہے:
{يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلَادِكُمْ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنْثَيَيْنِ} [النساء: 11] فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

